بھارت نے کر کٹ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا،آئی سی سی کو میگا ایونٹس کی میزبانی میں ٹیکس چھوٹ سے انکار کر دیا
بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم ہونا پڑسکتا ہے
اتوار 11 فروری 2018 15:20
(جاری ہے)
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016 کی میزبانی کرنے والے بھارت نے اس میگاایونٹ میں براڈکاسٹرز سے تین کروڑ روپے ٹیکس وصول کرکے ہی جان چھوڑی تھی ۔
بعدازاں براڈکاسٹرادارے نے یہ رقم آئی سی سی سے کاٹ لی تھی۔جس کے آئی سی سی کو تین کروڑڈالرزکا خطیر نقصان اٹھانا پڑاتھا۔یادررہے کہ آئی سی سی کو حاصل کرنے والی آمدن بعدازاں تمام ممالک میں تقسیم ہوتی ہے،اس لئے بھارت اپنے ملک میں ہونے والے ایونٹس میں ٹیکس کی مد میں خطیر رقم کاٹ کرنہ صرف آئی سی سی بلکہ پوری عالمی کرکٹ کا نقصان کرتاہے۔دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اور ممبر ممالک کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے عالمی ایونٹس میں ٹیکس چھوٹ نہ دینے پر تشویش کا اظہارکیاگیا۔اس موقع پر بتایاگیا کہ اگر بھارتی حکومت اپنی پالیسی سے پیچھے نہ ہٹی تو وہاں دونوں ایونٹس کرانے کی صورت میں آئی سی سی کو کروڑوں ڈالرزکانقصان ہوگا تاہم آئی سی سی ایسانہیں ہونے دیگی جس نے متبادل میزبان ممالک کی تلاش شروع کردی ہے جس کیلئے چیمپئنز ٹرافی 2021 کی میزبانی کیلئے بنگلہ دیش اور سری لنکا کا نام لیا جارہاہے۔دوسری جانب، اپنی حکومت کی سخت پالیسی کے سبب سبکی کا سامناکرنے والے بھارتی بورڈنے اپنی حکومت کو اس فیصلے سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کرنے اور ٹیکس میں چھوٹ دینے کیلئے کوششوں کا آغازکردیاہے۔اگرچہ ٹیکس میں چھوٹ دینے کے معاملے پر اپنی حکومت کو منانا بھارتی بورڈ کیلئے آسان نہ ہوگا جو آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی2016 میں بھی ایسا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے مگر ایونٹ کی میزبانی سے محرومی اور اس کے عوامی ردعمل کے خطرے کے پیش نظر ممکن ہے کہ اس بار بھارتی حکومت کو جھکنا پڑے۔ آئی سی سی کی بھی حتی الامکان کوشش ہوگی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2021 اور ورلڈکپ2023 کا بھارت ہی میں انعقاد ہو کیونکہ وہاں کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے سبب آئی سی سی کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ریوینیو حاصل ہوتا ہے۔آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس نے بھارتی بورڈ کو سخت دبائو میں مبتلا کردیا ہے جو اپنی حکومت کو منانے کیلئے ہرممکن منت سماجت سے گریزنہیں کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل دنیائے کرکٹ کا بڑا اپ سیٹ
-
پاکستانی کوہ پیما سربازعلی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
اعظم خان کی جانب سے پسینہ صاف کرنے کیلئے ڈالرز کا استعمال
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.