عاصمہ کی سرکاری اعزازکیساتھ تدفین کی جائے ،ْ پرویزرشید

عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری ریاست میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کی ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 13 فروری 2018 14:42

عاصمہ کی سرکاری اعزازکیساتھ تدفین کی جائے ،ْ پرویزرشید
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق وزیر اطلاعات مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزرشید نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیرکی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری ریاست میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کی اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار دیا ۔

(جاری ہے)

اسی لیے انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیرکی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے۔پرویز رشید سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کی جائے ۔ انہوں نے اس کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تین سابق صدور علی احمد کرد، علی ظفر اور کامران مرتضیٰ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کر دی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :