سرگودھا میں تین روز انسداد پولیو مہم جاری

منگل 13 فروری 2018 16:46

سرگودھا۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ضلع سرگودھا میں تین روز انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں ضلع بھر کے پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 39ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، محکمہ صحت نے اس حوالے سے ضلع کی 167یونین کونسلز میں پولیو مہم کیلئے 1558ٹیمیں تشکیل دی ہیں ، جس میں 1289موبائل ،194فکس ، 70ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ، تین روز پولیو مہم آج 14فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ہلائے گے ۔

متعلقہ عنوان :