پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 175.28 پوائنٹس کے اضافے سے 43690.36 پوائنٹس پر بند
منگل 13 فروری 2018 18:41
(جاری ہے)
اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 87.53 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 71.02 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 280.25 پوائنٹس کی تیزی سے 16916.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 50.22 پوائنٹس کے اضافے سے 19573.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 6.40 پوائنٹس کی کمی سے 21598.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 183 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی خیبر ٹوبیکو ایکس بی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 32.77 روپے کے اضافے سے 688.17 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینوپاک موٹر کے حصص کی سودے بھی 31.50 روپے کی تیزی سے 1211.75 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونائیٹڈ برانڈز اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونائیٹڈ برانڈز کے حصص کی قیمت 30.06 روپے کی مندی سے 571.33 روپے اور سروس انڈسٹری لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 21.99 روپے کی کمی سے 893 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار آزگارڈ نائن کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 39 لاکھ 2 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 17.61 روپے سے شروع ہو کر 18.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر کے 1 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 500 حصص کے سودے 27.95 روپے سے شروع ہو کر 28.43 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 36 لاکھ 86 ہزار 860 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 56 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 65 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 50 ارب 34 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار 178 روپے سے بڑھ کر 90 کھرب 79 ارب 91 کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 923 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 108 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 8 لاکھ 3 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.