وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ٹریک کے کم ازکم آٹھ بس سٹیشنز کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی
باقی ماندہ تمام بس سٹیشنز کو یکے بعد دیگرے ایک یا دو ہفتوں کے وقفوں کے دوران تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ شہری ٹرانسپورٹ کی اس جدید اور تیز ترین سہولت سے بروقت مستفید ہونا شروع ہوں
منگل 13 فروری 2018 19:06
(جاری ہے)
انہوںنے چھڑکائو کا عمل باقاعدہ بنانے کی ہدایت بھی کی ۔وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے چیف سیکرٹری محمد اعظم خان، سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے بس سٹیشنز، سائیکل ٹریک،پارکنگ پلازہ، پیر زکوڑی پل، جرسی بیرئیر، فیڈرروٹس بس سٹاپس، بسوں کی خریداری اور روٹ پر پہلے سے چلنے والی پرانی بسوں کی تبدیلی پر پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اجلاس کو بتایا گیا کہ آٹھ بس سٹیشنز تعمیراتی کام کیلئے ٹھیکیداروں کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر سٹیشنز تیاری کے حتمی مراحل میں ہیں۔وزیر اعلیٰ نے 19فروری تک تمام سٹیشنز پر تعمیراتی کام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سائیکل ٹریک خصوصاً لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پاس سائیکل ٹریک میں درپیش رکاوٹیں جلد دور کرنے اور کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، پیش رفت جاری ہے۔ پیر زکوڑی پل لیول ٹو میںایشیائی ترقیاتی بینک کی فنی مشاورت کی وجہ سے تاخیر ہوئی وزیر اعلیٰ نے پیر زکوڑی لیول ٹو کی تعمیر ایشیائی ترقیاتی بینک کی بجائے صوبائی فنڈز سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اورواضح کیا کہ اس سلسلے میں مزید تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر کوریڈور کے اطراف میں جدیدجرسی بیرئیر کی تنصیب جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے ان تمام معاملات کو 19فروری 2018تک ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تنبیہ کی کہ اسے حتمی ڈیڈ لائن تصور کیا جائے جس کے بعد تاخیر کی صورت میں کسی قسم کا عذر یا توجیہہ قابل قبول نہیں ہو گی ہم بی آر ٹی منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااجلاس میں اندرون شہر چلنے والی پرانی بسوں کی تبدیلی کے حوالے سے یونین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے حقیقت پسندانہ فارمولہ وضع کرنے اور بعد ازاں سمری کی شکل میں حتمی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ متاثرین کو منصفانہ طریقے سے ادائیگی کی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.