حریت رہنماء یوسف ندیم کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں ، سیدعلی گیلانی
کشمیرمیں بدنام زمانہ اخوانی دور کو دہرانے کی سازش کی جارہی ہے
بدھ 14 فروری 2018 11:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔سیدعلی گیلانی کی ہدایت پر شہید محمد یوسف ندیم کے آبائی گھر سیندھی پورہ بڈگام میں حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے ارکان اوردیگر نمائندوںحاجی غلام نبھی سمجھی،نثار حسین راتھر،گلشن عباس،ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی، محمد شفیع لون، سید محمد شفیع، غلام محمد ناگو، محمد یٰسین عطائی، غلام احمد گلزار، محمد یوسف مجاہد، سید امتیاز حیدر، پیر عبدالرشید، بشیر احمد بٹ اور محمد مقبول نے شرکت کی اور شہید محمد یوسف ندیم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
مقررین نے کہاکہ محمد یوسف ندیم کی شہادت سے تحریکی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوگیاہے۔ انہوںنے تحریک آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے کہاکہ قتل اور گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ حریت کانفرنس کے پروگرام کے مطابق محمد یوسف ندیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل بروز جمعرات کو شہید کے گھر واقع سیندھی پورہ بڈگام میں ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائیگا جس میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کری گی ۔ ادھرانجمن شرعی شیعیان اور حریت رہنماء امتیاز احمد ریشی نے بھی یوسف ندیم کے قتل کی شدید مذمت کی ہے انجمن شرعی شیعیان اور امتیاز ریشی کی ہدایت پر وفود نے شہید کے گھر جا کر سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیااور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء سید علی گیلانی نے حریت رہنمائوں مولوی بشیر احمد عرفانی، سید امتیاز احمد شاہ ، عبدالرشید لون اور زاہد احمد کی گرفتاری کے دوران اُنہیں بدترین ظلم وتشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی پولیس نے حریت رہنمائوں کو گرفتار کر کے سب جیل کپواڑہ میں نظربند کررکھا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.