العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ فروری 13:35

العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2018ء)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گا۔