ترکی سے برادرانہ تعلقات کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے، ترک ہمارے لئے بھائیوں سے بڑھ کر ہیں‘شہبازشریف

ایگریکلچر انڈسٹری، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں، ترک سرمایہ کاروں کی راہ میں رکاوٹیں نہیںآنے دینگے شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور ترقیاتی وژن کے معترف ہیں، ہمارے لئے قابل احترام اور بھائیوں سے بڑھ کر ہیں‘عتیلہ ڈی یرلیکایا

بدھ 14 فروری 2018 19:20

ترکی سے برادرانہ تعلقات کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے، ترک ہمارے لئے بھائیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی پاکستان بزنس کونسل لاہور کے چیئرمین عتیلہ ڈی یرلیکایا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت اور دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی سے برادرانہ تعلقات کی تاریخ صدیو ںپر محیط ہے اور ترک ہمارے لئے بھائیوں سے بڑھ کر ہیں۔

ترکی سے معاشی تعاون کے امکانات تاحد نظر موجود ہیں۔ترک سرمایہ کاروں کا پنجاب میں گرمجوشی سے خیرمقدم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ترکی کی فنی مشاورت سے انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ ایگریکلچر انڈسٹری، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کے لئے روشن امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترک سرمایہ کاروں کی راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ترک مہمان سے پرجوش معانقہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ترک مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ترکی پاکستان بزنس کونسل لاہور کے چیئرمین عتیلہ ڈی یرلیکایا نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ہمارے لئے قابل احترام اور بھائیو ںسے بڑھ کر ہیں اور ہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور ترقی و خوشحالی کے وژن کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کی ترقی قابل تحسین ہے۔ملاقات میں صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد حسان، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانزیب برانہ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :