مسلم لیگ(ن) کے میگا پراجیکٹس سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہاہے، وزیراعلی شہبازشریف کی صوبائی وزراء سے گفتگو

بدھ فروری 19:46

مسلم لیگ(ن) کے میگا پراجیکٹس سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے اورمسلم لیگ(ن) کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہاہے -انہوںنے کہاکہ عوام کے لئے بہت جلد لوڈشیڈنگ ماضی کی یاد بن کر رہ جائے گی-پنجاب کو شفافیت اور مالیاتی ڈسپلن کے لحاظ سے سبقت حاصل ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہاہی-پنجاب کے ترقیاتی منصوبے دوسروں کے لئے مثال بن چکے ہیں-عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لئے مزید ترقیاتی منصوبے بنائیں گے - وزیراعلی محمد شہبازشریف نے یہ بات صوبائی وزراء ملک ندیم کامران اور سید زعیم حسین قادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی-