سندہ حکومت کرپشن اور نااہلی چھپانے کیلئے دینی مدارس کے خلاف سازشیں بند کرے، علامہ راشد محمود سومرو

بدھ 14 فروری 2018 22:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سندہ حکومت کرپشن اور نااہلی چھپانے کیلئے دینی مدارس کے خلاف سازشیں بند کرے ۔

(جاری ہے)

پروفارمہ اور سروے کے بہانے ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائی: راشد محمود سومرو تفصیلات کے مطابق جی یو آ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سندہ حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کیا ہے کہ وہ دینی مدارس کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کرے دینی مدارس کو نئے پروفارما دیکر پولیس سے سروے کرانے کے عمل کو رد کرتے ہیں حکومت پھلے دینی مدارس کے رہنمائوں اور علما کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عمل در آمد کرائے ورنہ سندہ حکومت کے خلاف کراچی میں ملین مارچ اور وزیر اعلی ہائوس کے گھیرا کرینگے 18 فروری کو حیدرآباد جلسہ عام میں آئندہ حکمت عملی طئہ کی جائے گی جاری کردہ بیان میں مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندہ حکومت کرپشن نااھلی کو چھپانے کیلئے دینی مدارس اور علما کرام کو بدنام کر رہی ہے جی یو آ کی جانب سے کرپشن کے خلاف اور عوام مسائل حل نہ کرنے ہر تاریخی جلسہ کر رہی ہے جس سے حکمراں جماعت پریشان ہوکر مدارس کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں مدارس دینیہ امن کے گھوارے اور پاکستان کے مورچہ ہیں مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ کوئی مدارس والا 14 پیجز پر مبنی پرفارمہ وصول کرے نہ ہی سروے کی اجازت دے کبھی پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے تو کبھی رینجرز کے زریعے حراساں کیا جاتا ہے مدارس کے خلاف اٹھنے والے ہر قدم کو روکیں گے۔

متعلقہ عنوان :