پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم وتحقیق کے زیر اہتمام ای روزگارپروگرام پرآگاہی سیمینارکا انعقاد
جمعرات 15 فروری 2018 19:19
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صوبے کے 36اضلاع میں ای روزگار مراکز قائم ہوچکے ہیں جن میں سے بیشتر میں طالب علموں کو فری لانسنگ کی فنی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ ایک باوقار روزگار اختیار کرسکیں۔
سیدہ مہک جمال کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روزگار مرکز کے طلباء و طالبات نے ساڑھے تین ماہ کے دوران نہ صرف گرافک ڈیزائننگ، ویب میکنگ ، ایس ای او اور دیگر جدید ہنر سیکھے بلکہ فری لانسنگ کے ذریعے مجموعی طورپر 14ہزار ڈالرزسے زائد کے آرڈرز بھی وصول کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری نے کہا کہ ای روزگار پڑھے لکھے اور نوجوان طلباء و طالبات کو روزگار فراہم کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس منصوبے سے باعزت روزگار کا حصول ممکن بن گیا ہے ۔ اس موقع پر ای روزگار پروگرام کے سینئرسائیٹ منیجر محمد امجد نے بات کرتے ہوئے ای روزگار پروگرام میں داخلے کے لیے شرائط کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں فری لانسنگ نہایت اہمیت اختیار کرچکی ہے جس کے باعث طالب علموں کو چاہئے کہ وہ اپنے نزدیک ترین ای روزگار مرکز میں داخلہ لے کر اپنے لیے ایک با وقار روزگار کا انتخاب کریں۔ تقریب میں ای روزگار پروگرام کے سینئر ٹرینرز رائے وقار حسین، محمد ذیشان سمیت دیگر ٹرینرز اور لیب منیجرز نائیلہ سیال، یاسر افضل اور روحیل ملک بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.