شہباز شریف کی نئے روایتی سال کی آمد پر چین کے صدر شی جن پنگ ، وزیر اعظم لی کی چیانگ اور عوام کو مبارکباد
جمعرات 15 فروری 2018 20:26
(جاری ہے)
پاکستان میں ان چینی انجینئر ز اور ورکرز کا کام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی انجینئرز اور ورکرز نے خوشی کے اس موقع پر اپنے خاندانوں سے دو ررہ کر محبت،محنت اورایثار کاایسا پیغام دیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
ان چینی انجینئر ز کے نزدیک اپنی خوشیوں سے زیادہ وہ کام اہم ہے جو پاکستان میں سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میںغربت ،بے روزگاری اورناانصافی کے خلاف اخلاص کیساتھ جدوجہد کی ہے۔ چینی قیادت کی شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔ چین پاکستان کا ایسا بااعتماد اور مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایاہے اور دونوں ممالک عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں چین کے تعاون سے سی پیک کے منصوبوں سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کی ٹھوس بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا اور پاکستان کی تاریخ میں منصوبوں پر جس تیز رفتاری سے اب کام ہو رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے اور ہرگزرتے لمحے دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے اور پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.