پاک فوج کی زیرنگرانی خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 12:55

پاک فوج کی زیرنگرانی خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) جمرود خیبر ایجنسی باڑہ کلانگہ ،لوئی شلمان دارمان کلے لنڈی کو تل میں ایک روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کاانعقاد کیا گیا۔ فری میڈ یکل کیمپ باڑہ اور لنڈی کوتل میں پاک فوج کے زیر نگرانی میںمنعقدکیا گیا، ہیلتھ فاٹا جو طبعی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔

لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں جمرودباڑہ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں کلانگہ اور لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں لوئی شلمان دارمان کلے میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر حمید انچارج کے زیر نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی، علاقہ کلانگہ میں 961مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں میل 230اور فی میل 396جبکہ335بچوں کا فری معائنہ کیا گیااور انکومفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی جبکہ لنڈی کوتل کے علاقہ لوئی شلمان دارمان کلے میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد 1397تھی جس میں میل 389اورفی میل 409جبکہ 599بچوں کو مفت طبعی سہولیات دی گئی۔

(جاری ہے)

ان کمپین کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ ایجنسی سرجن اور کیپٹن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈائریکٹر ہیلتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس سے ہزاروں کے تعداد میں علاقے لوگ مریض مستفید ہورے ہیں۔

متعلقہ عنوان :