وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس
مراد علی شاہ نے 6 ہزار جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی کرنے کی ہدایت کر دی
جمعہ 16 فروری 2018 22:48
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر تعلیم و سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تعلیم کی بہتری اور محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے سائنس، ریاضی و انگریزی کے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ لانا ہے،انھوں نے وزیر تعلیم کو ہدایت کی کہ آپ ابتدائی بچگانہ تعلیم کے قوانین مرتب کریں کیوں کہ ابتدائی چند سال بچے کی تمام زندگی پر محیط صلاحیتیں اور علم سیکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں، اچھی تعلیم ہماری ترقی کی ضامن ہے۔
مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم کو کہا ٹیسٹنگ کا معیار جتنا بہتر کرسکتے ہیں کریں، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور انھیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کو ذہن میں رکھ کر تمام اساتذہ سے ان مضامین میں ٹیسٹ لیا جائے جو وہ اسکول میں بچوں کو پڑھاتے ہیں، ہمیں ہر صورت بچوں کی ابتدائی بچگانہ تعلیم سے ہائر ایجوکیشن تک عالمی سطح کے معیار کو نظر میں رکھنا ہے، اگر کسی اسکول میں سائنس لیب ہے تو اساتذہ کو تمام تجربات پر عبور ہونا چاہیے تب جاکر وہ بچوں کو صحیح پڑھانا سکھا پائیں گے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 10 کیمبرج سطح کے حامل بہترین انگریزی میڈیم اسکول رواں سال اپریل میں سکھر، بے نظیر آباد و دیگر شہروں میں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا جن کی فیس حکومت ادا کرے گی، ان اسکولوں میں مفت ٹیکسٹ و ایکسرسائیز بکس اور آرٹ کا مواد دینے سمیت بہترین فرنیچر، اعلیٰ سطح کے لیبارٹریز، کمپیوٹر لیب و لائبریریز بھی ہونگی جن کیلیے وزیراعلیٰ نے 69 اسٹاف ممبران میں 39 اساتذہ اور 30 نان ٹیچنگ عملہ بھرتی کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.