کویت اپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والی فلپائنی ملازمہ کی لاش فلپائن پہنچا دی گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 17 فروری 2018 12:36

کویت اپارٹمنٹ سے برآمد ہونے والی فلپائنی ملازمہ کی لاش فلپائن پہنچا ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2018ء)  مقامی ذرائع بلاغ کے مطابق کویت کے السالمیہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ کے ڈیپ فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش کل جمعہ کو فلپائن پہنچا دی گئی۔

(جاری ہے)

کویت میں متعین فلپائنی سفیرریناٹو ویلا نے مقامی اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ فلپائنی خادمہ کی نعش کا طبی جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ مرنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اتبدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ خادمہ کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ۔ اسے سخت آلے سے پیٹھ پر مارا گیا تھا۔ اس کی وفات پسلیاں ٹوٹنے سے ہوئی تھی۔ کویتی پولیس ابھی تک مفرور قاتل جوڑے کی تلاش میں ہے جو کویت چھوڑ کر جاچکا ہے۔مقتولہ کی نعش السالمیہ محلے میں رہائش پذیر لبنانی شہری اور اس کی شامی بیوی کے گھر سے ملی تھی جہاں وہ ایک سال سے کام کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :