زینب قتل کیس کا فیصلہ خوش آئند، سزا پر عمل بھی بلاتاخیر ہونا چاہیے‘ڈاکٹر طاہرالقادری
فیصلہ سے زینب کے والدین کو اطمینان ملا، شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء بھی اسی اطمینان کے منتظر ہیں
ہفتہ 17 فروری 2018 20:03
(جاری ہے)
پولیس نے تو قصور کے شہریوں کی آواز دبانے کیلئے احتجاج پرانہیں گولیاں ماریں اور مزید لاشیں گرائیں۔ اگر میڈیا مظلوموں کی آواز نہ بنتا تو زینب قتل کیس بھی سردخانے کی نظر ہو جاتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ قصور میں مسلسل واقعات پیش آرہے ہیں، بداخلاقی کے یہ سنگین واقعات کسی طاقتور کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہوسکتے، اس حوالے سے حکومت ابھی بھی کچھ چھپارہی ہے ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ درندہ صفت عمران علی کی سزائے موت سے زینب کے والدین کو اطمینان حاصل ہوا، ایسے ہی اطمینان کے منتظر شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء بھی ہیں کہ جن کے پیاروں کو دن دہاڑے شریف برادران کے ایماء پر پولیس نے قتل کیا اور پونے چار سال گزر جانے کے بعد بھی قتل و غارت گری کے ملزمان کو سزا نہیں مل سکی حالانکہ عدالتی انکوائری میں بھی سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکا ہے مگر ملزمان کی گرفتاری تو دور کی بات اس کی غیر جانبدار تفتیش تک نہیں ہونے دی جارہی، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد پہلا حکم ازسرنوغیر جانبدار تحقیق کا آنا چاہیے تھا جو نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست گزار ہیں کہ وہ سانحہ ماڈل ٹائون کا بھی نوٹس لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.