لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا،مریم اورنگزیب
اب فیصلے امپائرکی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ،زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کیلئے مثال بنے گی،نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی،وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 فروری 2018 20:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں کی طرح شیخوپورہ کے عوام نواز شریف کا بھرپور استقبال کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں 17وزرائے اعظم کو اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، انہوں نے ملک میں عدل کی بحالی کا علم اٹھایا ہوا ہے اور وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والے مخالفین کے نصیب میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں، اب فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے جھوٹ اور اے ٹی ایم کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ عوام اب تنگ آ کر اس نا انصافی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے عوام سے کیے اپنے ہر وعدے کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹ، الزامات اور گالم گلوچ کی سیاست سے تنگ آ چکے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) فتح یاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ زینب کے قاتل کو دی جانے والی سزا دوسروں کیلئے مثال بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مجرموں کو اتنی جلد سزا ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.