عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں تبدیلی ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجدمیں تمام مسلمان بھرپورانداز میں شرکت کر یں‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ؤں کا جوہر ٹاؤن،شاہ جمال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
اتوار 18 فروری 2018 15:10
(جاری ہے)
عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کی حفاظت کا دربان اور چوکیدار ہے ،آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔مولانا قاری علیم الدین شاکرنے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کی۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔غیور مسلمان اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن ناموس رسالت پر ہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے۔علماء کرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔علماء کرام نے حاضرین سے عودہ لیا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجدمیں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.