مریم نواز کیلئے انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے تاج پوشی ،ْ سات تولے سونے کا خصوصی تاج پیش کیا

اتوار فروری 19:10

مریم نواز کیلئے انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے تاج پوشی ،ْ سات تولے ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیلئے انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے تاج پوشی بھی کی گئی اور سات تولہ سونے کا خصوصی تاج انہیں پیش کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے سے قبل مریم نواز کو پہنانے کیلئے 7 تولہ سونے کا تاج تیار کیا رپورٹ کے مطابق 7 تولہ سونے سے بنے اس شاہی تاج کو مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں پرویز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے بعد ازاں جلسے کے دور ان مریم نواز کی تاج پوشی کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سونے کے اس تاج میں ڈائمنڈ میں لگا ہوا ہے اور اس کی قیمت تقریبا 11 لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :