صوبہ بھر میں جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری کھادوں کی بیخ کنی کیخلاف محکمہ زراعت کی مہم زوروشور سے جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ضلع ساہیوال کااپنی ٹیم اور پولیس نفری کے ہمراہ منٹگمری بسکٹ فیکٹری میں واقع میسرز ایگری فارمز سروسز کے ریجنل سٹور میں جاری جعلی زرعی ادویا ت کی پیکنگ اور ری فلنگ پر کامیاب چھاپہ جعلی زرعی ادویات برآمد،جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری کو سیل کرکے فیکٹری میں کام کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا
اتوار 18 فروری 2018 21:00
(جاری ہے)
چھاپے کے دوران فیکٹری کا عملہ زرعی ادویات کی ایکسپائری ڈیٹ کو تبدیل اور خود ساختہ قیمت کے لیبل چسپاںکررہا تھا ۔
جعلی زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری کو سیل کرکے فیکٹری میں کام کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس موقع پر ری فلنگ اور پیکنگ میٹریل و دیگرزرعی ادویات برآمد کر کے بطور مال مقدمہ حو الہ پولیس کی گئیں۔محکمہ زراعت کے افسران اور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی مختلف جعلی زرعی ادویات کو بھی قبضے میں لے لیا۔ملزمان میں سٹور انچارج عبدالوقار اور لیبر میں محمد تنویر اور محمد شاہد کو موقع پر ہی گرفتا ر کر لیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ a))23 21A,بمطابق زرعی پیسٹی سائیڈ آرڈیننس1971ترمیم شدہ 1997رولز 1973 کے تحت تھانہ غلہ منڈی تحصیل وضلع ساہیوال میں ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات ایک گھنائونا اور مکروہ کاروبار ہے، اس کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کے لئے سیکرٹری زراعت پنجاب کی سربراہی میں محکمہ زراعت پوری طرح متحرک ہے اور اس کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.