پا کستانی ز با ن اور ثقا فت کو مد نظر ر کھتے ہو ئے چینی زبا ن کو فرو غ دیا جا ئے ،چیئر مین سینیٹ
چین خلوص اور وفاداری کیساتھ معاشی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان دیکھ رہا ہے،چینی ز با ن دو نو ں مما لک کے ما بین گہرے را بطے کا ذ ر یعہ بن رہی ہے،چینی ز با ن کے فرو غ سے ثقا فتی روا بط بھی مضبو ط ہو رہے ہیں، چینی سفیر یا ئو چنگ سی پیک مختلف شعبو ں میں پا کستا نیو ں کیلئے سیکھنے کا بہتر ین ذ ر یعہ ہے، چینی ز با ن کی سمجھ بوجھ سی پیک سے پیدا ہو نے والے روز گا ر کے موا قع حاصل کر نے میں مدد فرا ہم کر ہی ہے، چائنیز زبان کے فروغ سے باہمی تعلقات مضبو ط ہو ر ہے ہیں ، معاشی مواقع پیدا ہو ر ہے ہیں ،پا کستان اور چین کے معا شی و اسٹر یٹجک مفادات مشتر کہ ہیں جو کہ دو نو ں مما لک کی مضبو ط دوستی کی ضما نت ہیں سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشا ہد حسین سید کا پا ک چا ئنہ انسٹی ٹیو ٹ اور جے ایس گلو بل کے اشترا ک سے پیشہ وارا نہ افراد کیلئے چینی ز با ن کی کلاسز کے اجراء کی تقر یب سے خطاب
پیر 19 فروری 2018 22:10
(جاری ہے)
اس مو قع پر چیئر مین سینیٹ ر ضا ر با نی نے کہا کہ دو نو ں مما لک کی گہر ی اور لا زوال دوستی سے جنم لینے والا منصو بہ چین پا ک اقتصا د ی را ہداری (سی پیک) مساوی فوا ئد کا حا مل ہے، منصو بہ سے دو نوں مما لک نہ صرف معا شی بلکہ تزویرا تی فوائد حاصل کر رہے ہیں،چینی صدر کا ون بیلٹ ون روڈ منصو بہ معاشی طور پر مظبوط ایشیا کا خواب شرمندہ تعبیرکر ر ہا ہے،مو جو دہ صدی ایشیا کی تر قی سے منسوب ہے اور ایشین اقوام اپنے فیصلے خود کر یں گی، چینی ز با ن پا کستان اور چین کے کارو با ی شعبہ کے ما بین سہو لت پیدا کر ر ہی ہے،پا کستانی ز با ن اور ثقا فت کو مد نظر ر کھتے ہو ئے چینی زبا ن کو فرو غ دیا جا ئے۔
اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے چینی سفیر یا ئو چنگ کا کہنا تھا کہ چینی ز با ن دو نو ں مما لک کے ما بین گہرے را بطے کا ذ ر یعہ بن رہی ہے،چین خلوص اور وفاداری کے ساتھ معاشی اور دفاعی لحاظ سے مظبوط پاکستان دیکھ رہا ہے، تا ریخی دوستی اس با ت کا مظہر ہے کہ پاکستان اور چائنہ کا مستقبل مشترک ہے، دو نو ں مما لک کا گہرا تعاون کا میا بی کے ساتھ با ہمی سمجھ بو جھ کو فرو غ دے ر ہا ہے، مشتر کہ خو شحا لی کے حصو ل کیلئے ضروری ہے کہ معاشی تعاون کو مستحکم طر یقے سے آ گے بڑ ھا یا جا ئے، سی پیک ظا ہر کر تا ہے کہ چین ، معا شی طو ر پر پا کستان کو ایک خو شحا ل اور مضبو ط ملک دیکھنے کا خوا ہشمند ہے،چین کا را د ہ ہے کہ پا کستان کو بہتر تعمیر و تر قی کیلئے و سا ئل فرا ہم کیئے جا ئیں،اس مو قع پر مشا ہد حسین سید نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سی پیک مختلف شعبو ں میں پا کستا نیو ں کیلئے سیکھنے کا بہتر ین ذ ر یعہ ہے، چینی ز با ن کی سمجھ بوجھ سی پیک سے پیدا ہو نے والے روز گا ر کے موا قع حاصل کر نے میں مدد فرا ہم کر ہی ہے، چائنیز زبان کے فروغ سے باہمی تعلقات مضبو ط ہو ر ہے ہیں اور معاشی مواقع پیدا ہو ر ہے ہیں ،پا کستان اور چین کے معا شی و اسٹر یٹجک مفادات مشتر کہ ہیں جو کہ دو نو ں مما لک کی مضبو ط دوستی کی ضما نت ہیں،پا کستان وا حد ملک ہے جو بیلٹ ایند روڈ کے تحت پو ری دنیا کیلئے زمین اور سمندری را ہدا ری فرا ہم کر ر ہا ہے، بیلٹ ایند روڈ اکیسو یں صدی کا سب سے بڑا سفا رتی و تا ریخی منصو بہ ہے جو کہ بنی نو ع انسا ن کی معا شی خو شحا لی کی ضما نت بن کر ابھر ر ہا ہے۔اس وقت بائیس ہزار پاکستانی طالب علم چائنہ میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے پانچ ہزار طالب علم سکالرشپ پر تعلیم حا صل کر ر ہے ہیں،چند ممالک سی پیک منصوبے پر غلط تاثرات پھیلا رہے ہیں، دنیا کو تصادم کی بجائے تعاون کی پالیسی اپنانی ہوگی کیو نکہ یہ مقا بلہ کی نہیں بلکہ تعاون کی صدی ہے، سرد جنگ اور نو آ با د یا تی نظام کی سوچ کو تر ک کر نا ہو گا، تقر یب کے دورے حصہ میں -"سی پیک : حقا ئق و مفرو ضے "پر شر کا ء نے سی پیک سے پا کستان کو حا صل ہو نے والے معا شی فوا ئد پر رو شنی ڈالی ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.