فرینڈز فوٹوگرافرز گروپ نے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کو کراچی پریس کلب میں مدعو کرلیا ،پیپ کی رکی ہوئی گرانٹ جاری

پیر فروری 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء) فرینڈز فوٹوگرافرز گروپ نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کو کراچی پریس کلب میں چائے پر مدعو کیا۔ اس موقع پر وقار مہدی، راشد ربانی، میاں وقار اختر پگانوالہ اور انور لال ڈین کے علاوہ کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک، سیکریٹری مقصود احمد یوسفی ، کے یو جے برنا کے قائم مقام صدر نعمت اللہ بخاری، دستور کے سیکریٹری حامد الرحمن، پیپ کے سیکرٹری حامد حسین، پریس کلب کے سابق صدور امتیاز فاران، طاہر حسن خان، خورشید عباسی، سینئر فوٹوگرافرز انیس ہمدانی، حیدر عباس جعفری، محمد ناصر، نقیب الرحمن، جاوید جئے جا، قمر رضوی، کامران عزیز، شعیب حسن، عمران گیلانی اور آصف راٹھور، کیمرہ مین جاوید عمرانی کے علاوہ دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وقار مہدی نے فرینڈز فوٹوگرافرز کے مسائل سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وہ پیپ کی رکی ہوئی سالانہ گرانٹ ریلیز کروانے اور مرحوم فوٹو گرافر محمد اعظم کے اہل خانہ کی اعانت اور نشتر پارک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شعیب حسن کے لیے مستقل بنیادوں پر ماہانہ اعانت جاری کروانے کے لیے اپنا بھر پور اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔ تقریب کے دوران معزز مہمانوں کو فرینڈز فوٹوگرافرز کی جانب سے اجرکوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے فرینڈز فوٹوگرافرز گروپ تہہ دل سے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments