ڈپٹی اٹارنی جنرل نے راجہ ظفر الحق کمیٹی رپورٹ سر بمہر لفافے کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ میںجمع کرادی
منگل 20 فروری 2018 15:20
(جاری ہے)
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ پیش نہ کی گئی تو وزیراعظم‘ وزیر داخلہ اور وزیر قانون کو طلب کریںگے اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کا راجہ ظفر الحق کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کمیٹی ایک سیاسی جماعت نے بنائی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ان کا تعلق ہے۔ رپورٹ پیش نہ کی گئی تو آپ کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ قادیانیوں کو پاکستان ممیں رہنا ہے تو شہری بن کر رہیں۔ اسلام میں نقب نہ لگائیں کوئی فتویٰ نہیں دے رہا پاکستان کا آئین قادیانیوں کو مسلمان نہیں مانتا۔ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ختم نبوت سے متعلق درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔ فیض آباد دھرنے کے معاملے کو عدلات نے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا کیونکہ فیض آباد دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہورہی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ حکومت عدالت کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے۔سماعت کے تین گھنٹے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل نے راجہ ظفر الحق کمیٹی رپورٹ سر بمہر لفافے کے اندر عدالت میںجمع کرادی۔کیس کی مزید سماعت آج 11 بجے تک ملتوی کردی (ن غ)مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.