مساجد کے لئے پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد ہے ،ْ اکرم خان درانی
خطیب دو اور پیش امام کی آسامیاں پی ایچ اے فاؤنڈیشن میں تخلیق کی جائیں گی اور باقاعدہ بھرتی کی جائے گی ،ْمیڈیا سے گفتگو
منگل 20 فروری 2018 17:55
(جاری ہے)
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکٹر آئی بارہ ، سولہ اور کری روڈ میں مساجد کیلئے مختلف افراد اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے نو درخواستیں موصول ہوئی تھیں کمیٹی نے ان کا جائزہ لینے کے بعد چھ درخواستوں کی منظوری کی سفارش کی تھی پی ایچ اے بورڈ نے الاٹمنٹ لیٹر جاری کیا جس کے خلاف کچھ تنظیمیں عدالت چلی گئیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مساجد کے لیے پرانی الاٹمنٹ کو منسوخ کرکے بورڈ میٹنگ میں مساجد کی تعمیر و انتظامات کیلئے نئی پالیسی بنائی ہے جس کے مطابق مساجد کی تعمیر پی ایچ اے کرے گی، خطیب دو اور پیش امام کی آسامیاں پی ایچ اے فاؤنڈیشن میں تخلیق کی جائیں گی اور باقاعدہ بھرتی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مساجد کے ساتھ ساتھ پیش امام اور اس کے خاندان کے لئے ان کی اہلیت کے مطابق رہائش کا انتظام کیا جائے گا مساجد کے خطیب اور پیش امام بیان حلفی کے تحت پابند ہوںگے مکینوں کی جانب سے شکایت کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اورمتعلقہ پیش امام کو برطرف کر دیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ ٹھلیاں ہاؤسنگ سکیم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایک سال سے روک رکھی ہے وفاقی وزیر نے مختلف میڈیا چینلز پر اربوں روپے کی کرپشن کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ صحافی آئی سولہ میں پی ایچ اے کے فلیٹس کے حصول کے لئے اپلائی کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.