کالیکی منڈی، میٹر ک کے طالبعلم کے ساتھ 6افراد کی اجتماعی زیادتی

متاثرہ طالبعلم کے چاچاکی درخواست پر مقدمہ درج

منگل 20 فروری 2018 21:25

کالیکی منڈی، میٹر ک کے طالبعلم کے ساتھ 6افراد کی اجتماعی زیادتی
کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) میٹر ک کے طالبعلم کے ساتھ 6افراد کی اجتماعی زیادتی۔ متاثرہ طالبعلم کے چاچاکی درخواست پر مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں ٹھٹھہ مان کے رہائشی میٹرک کے طالبعلم عمرحسین ولد محمد ارشاد مان کو سنی ارباب ولد احسان اللہ ورغلا پھسلا کر موٹرسائیکل پر قریبی گائوں پنڈی والا میں لے گیا جہاں سنی ارباب ، عمران ولد محمد انور مان سکنہ ٹھٹھہ مان ، عبداللہ گل ، نعمان اعجازسکنہ بوریانوالہ ، سرفراز عرف سفری ورک ، جمشید کھوکھر سکنہ پندی والاپنڈی والا بھی موقع پر پہنچ گئے تمام افراد 2 موٹرسائیکلو ں پر سوار ہوکر حافظ آباد کی طرف آگئے اور راستہ میں نہروں کے درمیان پٹری پر موٹرسائیکل لے جہاںسنی ارباب اور دیگر 5 افراد نے عمر حسن کے ساتھ باری باری زیادتی کی ،پولیس تھانہ کسوکے نے عمر حسین کا میڈیکلولیگل کروا کر اس کے چاچا محمد ریاض کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی