صوبائی حکومت تعلیم، صحت، پولیس اور دیگر شعبوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پرویزخٹک
بدھ 21 فروری 2018 00:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ صوابی میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے پر کام تیز ی سے جاری ہے اور عنقریب اہل صوابی کو سستے ایندھن کی یہ سہولت با آسانی میسر ہو گی ۔
انہوںنے پارٹی میں شمولیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نیز صوبائی حکومت کی غریب دوست پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو کر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی کام صوبہ بھر میں جاری ہیں تاہم صوبائی حکومت تعلیم، صحت، پولیس اور دیگر شعبوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو معیار ی تعلیم کی سہولیات فراہم کرے مگر ہمارے سیاستدانوں نے ترقی اور خوشحالی کی بنیاد یعنی تعلیمی نظام کو سیاسی مداخلت سے تباہ کیا ۔ہمیں اگر ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونا ہے تو تعلیمی نظام کی بہتری کے ذریعے اس ملک کی بنیاد کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ عوام کو بلا امتیاز معیار ی تعلیم کی یکساں سہولیات دینا ہوں گی ۔ اسی طریقے سے امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم ہو سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں کا معیار بلند کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ، میرٹ پر 50 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کئے تاکہ غریب کا بچہ بھی امیر کے ساتھ مقابلے کیلئے تیار ہو سکے ۔وزیراعلیٰ نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ واحد صوبہ ہے جس کے تمام اضلاع میں سو فیصد ڈاکٹرز موجود ہیں۔ عوام کو ایمرجنسی سروسز اور خطرناک بیماریوں کا علاج مفت فراہم کیا جا رہاہے ۔ نادار اور مستحق خاندانوں کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے کیونکہ ہمیں غریب کی فکر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم انسانیت پر سرمایہ خرچ کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم مظلوم انسانیت کی محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ سابق حکمرانوں نے ایس ایم ایس ، ایزی لوڈ اور لوٹ مار کا کلچر متعارف کرایااور اُن کی توجہ اپنی جائیدادیں بنانے پر مرتکز رہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے خیبرپختونخوا میں کسی میں ہمت نہیں کہ وہ رشوت لے اور عوام سے نا انصافی کرے کیونکہ ہم خود حرام نہیں کھاتے اسلئے حرام خوری کی اجازت بھی نہیں دے سکتے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.