سپریم کورٹ کا شریف برادران کی شوگر ملز کھولنے کا حکم ،ْ شوگر ملز کو کمشنر کے مختص کر دہ پوائنٹ سے گناہ اٹھانے کی ہدایت
شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کسانوں سے گنا خریدنے سے متعلق اکاؤنٹس کھلوائیں ،ْ ہر ماہ اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت کو فراہم کریں ،ْ چیف جسٹس کسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہرکھڑی رہے گی اس کا اتنے دن کا خرچہ شوگرمل برداشت کرے گی ،ْ ریمارکس
بدھ 21 فروری 2018 18:53
(جاری ہے)
اعتزاز احسن نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ گنے کی کرشنگ اپریل کے بعد بھی جاری رہے گی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہرکھڑی رہے گی اس کا اتنے دن کا خرچہ شوگرمل برداشت کرے گی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گنے کا وزن کرنے والے کانٹے موجود نہیں ہیں، گنے کا وزن شوگرمل کے اندر ہی ہوسکتا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ شوگرمل والے یہ بتائیں کہ گنے کا کسانوں کو کیا ریٹ دیں گے جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ جس کی جانب سے ریٹ آئیگا اس سے گنا خریدا جائیگا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شوگرملز نے پک اپ پوائنٹس سے گنا خریدنے اور رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ،ْ ان معاملات میں ہتھوڑے کا سہارا نہیں لے سکتے۔انہوںنے کہا کہ پورے صوبے میں کوئی مل رقم نہیں دے رہی، شوگرملز نے کسانوں کے ساتھ قابلِ عمل حل نکالنا ہے۔سماعت کے دوران کسان اتحاد کے وکیل نے کہا کہ ملز کسانوں کو 160روپے کا ریٹ دے دیں اور پک اپ پوائنٹ سے گنا خریدیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کیلئے عارضی طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.