نوازشریف کی خواہش پر جاتی امرا کے کسی تحصیلدار کو چیف جسٹس نہیں لگایا جاسکتا، چوہدری شجاعت

بدھ 21 فروری 2018 20:01

نوازشریف کی خواہش پر جاتی امرا کے کسی تحصیلدار کو چیف جسٹس نہیں لگایا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف کی خواہش پر جاتی امرا کے کسی تحصیلدار کو چیف جسٹس نہیں لگایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں،آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف پارلیمنٹ کے کسی بھی فیصلے کو سپریم کورٹ رد نہیں کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کا بڑا پن ہے کہ احمقانہ زبان کو برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے عدلیہ پر تنقید بند کرنی چاہئی۔