ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018 کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے
پہلے میچ میں آرمی نے رضویز/ماسٹر پینٹس کو ، دوسرے میچ میں نیوایج/بی بی جے پائپس نے ماسٹر پینٹس بلیک کو ،تیسرے میچ میں باڑیز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کوہرایا
بدھ 21 فروری 2018 20:54
(جاری ہے)
آرمی کی طرف سے اگناسیو ناگری نے چار جبکہ میجر عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔
رضویز/ماسٹر پینٹس کی طرف سے ثاقب خاکوانی اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ نیوایج/بی بی جے پائپس اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان ہوا جو بہت ہی زبردست رہا۔ نیوایج/بی بی جے پائپس نے پہلے چکر میں دو گول سکور کیے۔ دوسرے چکر میں نیوایج/بی بی جے پائپس نے چار جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک نے دو گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔چوتھے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔ جیتنے والی نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم کی طرف سے سلواڈور الاوانے آٹھ ، احمد زبیر بٹ نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے جیراڈو مزینی نے چار اور حسام علی حیدر نے دو گول سکور کیے تیسرے میچ میں باڑیز نے ریجاس ایسر/پی اے ایف کو 9-7 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کی طر ف سے زور دار آغاز ہوا۔ریجاس /پی اے ایف نے پہلے چکر میں چار گول جبکہ باڑیز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور چار گول سکور ہوئے۔ تیسرے چکر میں باڑیز نے تین جبکہ ریجاس /پی اے ایف نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔اس طرح فاتح باڑیز کی ٹیم رہی جس نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 9-7 سے ہرا دیا۔ ریجاس /پی اے ایف کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ باڑیز کی طرف سے ٹی ٹو ریوئزگنزو نے آٹھ گول جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس ایسز/پی ایف اے کی طرف سے ڈیگو اریا نے تمام چھ گول سکور کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.