نارتھ ناظم آباد میں گھر میں گیس لائن پھٹنے سے سات افراد زخمی

جمعرات فروری 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) نارتھ ناظم آباد میں گھر میں گیس لائن پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ شارع نورجہاں کی حدود نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھر میں گیس لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دیواروں کو نقصان پہنچا اور سات افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 30 سالہ روح افزا،25 سالہ سحر، 5 سالہ بسمہ،3 سالہ سامعہ ،45 سالہ عمیر اور 6 سالہ عمر خان شامل ہیں،اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ادارے کے کارکن پہنچ گئے اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :