پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے، سرتاج عزیز
جمعرات 22 فروری 2018 18:03
(جاری ہے)
انہوں نے نیوٹیک کے اس اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ سیکٹر سکلز کونسلز پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گی جس سے پڑھی لکھی ہنرمند افرادی قوت پیدا ہو گی اور ملکی انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فنی سیکٹر کے فروغ سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے۔ اگر یہ گورنمنٹ، انڈسٹری اور میڈیا کی ترجیح اول بن جائے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اس سیکٹر میں ہمارے ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ٹی ویٹ سیکٹر کے لئے ایک اسپیشل پیکیج متعارف کرائے اس سے ہماری معیشت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ ہاسپیٹلٹی سیکٹر سکلز کائونسل کی صدر عائشہ خان نے سیکٹر سکلز کونسلز کے قیام کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کا ٹی ویٹ سیکٹر مزید توانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کے ٹیوٹ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کی طلب کے مدِ نظر نئے رجحانات کا جائزہ لیا جائے گا اور جلد ٹوارزم کے شعبہ کو بھی ہاسپیٹلٹی سیکٹر سکلز کونسل میں شامل کر لیا جائے گا۔ کنسٹرکشن سیکٹر سکلز کونسل کے صدر شاہد رفیق نے ذوالفقار احمد چیمہ کو اس اہم پیشرفت پر مباکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نیوٹیک کے زیر تربیت نوجوانوں کو اپنی انڈسٹری میں آن دی جاب ٹریننگ بھی فراہم کریں گے۔ اس سے انہیں سی پیک منصوبوں میں روزگار ملنے کے مواقع مزید روشن ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.