کم سن آصفہ کے قاتلوں کی پشت پناہی کٹھ پتلی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، مجرموں کو سزائے موت دی جائے، مشترکہ حریت قیادت
جمعہ 23 فروری 2018 11:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی مذہب میں اس طرح کی گھنائونی حرکت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کے عوامی مطالبے کی بلا تفریق مذہب بھر پور حمایت کی جانی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور اسکی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی جموں خطے میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی گجر برادری کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اوران میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ میرواعظ عمر فاروق نے پریس کانفرنس سے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت کم سن آصفیہ کی آبروریزی اور قتل کے مجرموں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کے حق میں پُر تشدد مظاہرے کروائے جا رہے ہیں جو ان دونوں جماعتوںکے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بجائے کھلے عام نہ صرف ان کی پشت پناہی کررہی ہے بلکہ’’ ہندو ایکتا منچ‘‘ کے بینر تلے فرقہ پرستوں کی طرف سے اس پورے علاقے میں پوری گجر برادری کو ہراساں کیا جارہا ہے حتیٰ کہ ہندوئوں کو ان کے معاشرتی بائیکاٹ پر اکسایا جارہا ہے جس سے فاشسٹ حکمرانوں کے مکروہ عزائم اور ذہنیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ محمد یاسین ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ’’ہندو ایکتا منچ‘‘ کے بینر تلے جس دیدہ دلیری کے ساتھ اس واقعہ میں ملوث مجرموں کی حمایت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور کٹھوعہ کی گجر برادری کے ساتھ ترک تعلق کی دھمکیاں دے جا رہی ہیں وہ فاشسٹ حکمرانوں کی مکروہ ذہنیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ میں سات سالہ بچی کے ساتھ جو سانحہ پیش آیا ہے اُس نے بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔محمد یاسین ملک نے کہا کہ اس شرمناک واقعہ کیخلاف پوری قوم متحد ہے اور مزاحمتی قیادت سمیت جموں وکشمیر کے عوام کا یہ متفقہ مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث انسان نما شیطان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے اسے برسر عام پھانسی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قیادت اس بات کا متفقہ طور اعادہ کرتی ہے کہ جموںکے مسلمانوںکو ہندوفرقہ پرستوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور مقبوضہ وادی کے مسلمان ہر لمحے اور ہر مرحلے پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یوایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، وزیر اطلاعات
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
خیبرپختونخواہ میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 36 ہزار روپے مقرر
-
عمران خان کو قید کرنے والے کروڑوں لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالیں گے
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.