وفاقی حکومت نے بیشترادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ، ترجمان ڈریپ

جمعہ 23 فروری 2018 13:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) وفاقی حکومت نے بیشترادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ ڈریپ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015 میں اپنے پالیسی بورڈ، کیبنٹ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کی۔ یہ پالیسی ادویات کی قیمتوں کے تعین،اضافے اور کمی کے لیے ایک شفاف طریقہ کار وضع کرتی ہے ۔

ڈریپ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی پاکستان کی تاریخ میںپہلی بارسائرہ افضل تارڑ اور ڈریپ کی کوششوں سے متعارف ہوئی جس میں صوابدیدی اختیارات اور کرپشن کا خاتمہ کیا گیا۔ میرٹ کی بنیاد پر پالیسی بنی جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تھی اس ڈرگ پالیسی کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں اسی کے تحت آج ادویات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے لیے ایک شفاف نظام متعارف کروایا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ ڈریپ صرف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈریپ نے بہت زیادہ مقدار میں فروخت ہونے والے برانڈز کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ ڈریپ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2015 میں اپنے پالیسی بورڈ ، کیبنٹ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کی۔

یہ پالیسی ادویات کی قیمتوں کے تعین ، اضافے اور کمی کے لیے ایک شفاف طریقہ کار وضع کرتی ہے۔ وفاقی حکومت نے اتھارٹی کی سفارش پر (59) برانڈز کی قیمتوں میں 10فیصد تک کمی کی منظوری دی ہے جو کہ اس پالیسی کی شقوں کے عین مطابق ہی بحیثیت مجموعی جینرک ادویات ریسرچ برانڈ سے بہت سستی ہیں۔ ڈریپ ادویات کی قیمتیں کم کرانے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہی ہے جن میں جینرک ادویات کی کم قیمت پر رجسٹریشن شامل ہے۔ نئی ادویات مارکیٹ میں آنے سے مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔ اور ادویات کی فراہمی ہو گی۔ اس سے ہیپاٹائٹس، کینسر ، شوگر، بلند فشار خون، الرجی، انفیکشن، کالی کھانسی، خناق، تشنج اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین سستی دستیاب ہوں گی۔