افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خونریز حملوں میں 27 فوجیوں سمیت 30 افراد ہلاک،متعدد زخمی
صوبہ فرح میں فوجی چوکی پر حملے میں 22 فوجی کابل خود کش حملے میں3 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، ہلمند میں شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی فوجی چوکی پر چڑھا دی جس میں2 فوجی ہلاک ہوئے،لشکر گاہ اور ناد علی نامی ضلع میں 2 دیگر حملوں میں بھی 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو ئے ،حکام
ہفتہ 24 فروری 2018 18:51
(جاری ہے)
افغان وزراتِ دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ طالبان نے بڑی تعداد میں فوجی چوکی پر حملہ کیا جس میں ہمارے 18 فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
لشکر گاہ نامی ایک صوبائی دارالحکومت اور ناد علی نامی ضلع میں ہوئے دو دیگر حملوں میں بھی کم از کم تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے افغانستان بھر میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے کہا اس کارروائی میں اس کے دو سپاہی مارے گئے۔گذشتہ ماہ کابل میں ہونے والے ایک حملے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل حملہ آوروں نے شہر کے ایک اہم ہوٹل پر حملے میں چار امریکیوں سمیت 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔یہ حملہ شہر کے وسط میں واقع محفوظ زون میں ہوا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک ایمبولینس ایک پولیس چوکی کے قریب دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی تھی۔افغانستان میں طالبان کے علاوہ خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.