ہلال احمر کا مقصد شہرت نہیں ،مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت ہے،صوبائی سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان
کوئٹہ چیمبرآف کامرس انسانیت کے خدمت گاروں کا ہرممکن ساتھ دینے کیلئے تیار ہے ، ہلال احمر صوبے میں خواتین کی سپورٹ کیلئے بھی منصوبے تشکیل دے، نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد ایوب خلجی کی تجویز
ہفتہ 24 فروری 2018 18:51
(جاری ہے)
اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمدایوب خلجی ،نائب صدر محمدطاہر خان اچکزئی ،فائونڈر ممبر حاجی نیاز محمد نانوجی ،بدرالدین کاکڑ، حاجی اختر کاکڑ سمیت دیگر نے ہلال احمر کی ٹیم کا استقبال کیا سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی کاکہناتھاکہ ہم انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس عمل سے قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے ،مصیبت اور آفت زدہ لوگوں کی دل جوئی بھی ہوتی ہے ، ہمارے لئے ہر وہ شخص قابل صد احترام ہے جو انسانیت کی خدمت کیلئے میدان عمل میں ہے ،چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری انسانیت کی خدمت گاروں کا ہرممکن ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ آفت زدہ اور مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کیساتھ ساتھ ہلال احمر صوبے میں خواتین کو مختلف مدات میں سپورٹ کرنے کیلئے بھی منصوبے تشکیل دیں شہرت نہیں بلکہ انسانی خدمت انسان کو اعلیٰ مقام دلاتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ریڈ کریسنٹ کی ٹیم پاک فوج کی طرح منفرد انداز میں آفت اور مصیبت زدہ افراد کی مدد کا فریضہ انجام دیں ۔انہوں نے بھی کبھی مصیبت زدہ عوام کی خدمت کی تشہیر نہیں کی ہے۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے دیگر ممبران نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہلال احمر کو صوبے میں صحت ،تعلیم ،کھیل سمیت دیگر شعبوں میں بھی نوجوانوں کو سپورٹ کرناچاہیے کیونکہ بلوچستان کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہے یہاں نہ صرف افسوسناک واقعات اور حادثات رونما ہوتے ہیں بلکہ سیلاب اور زلزلے بھی صوبے کی عوام کی جانی اور مالی نقصانات کا موجب بنتے ہیں ۔اس موقع پر سیکرٹری ہلال احمر ڈاکٹرعمران خان کاکہناتھاکہ ہمارے سیمینار کا مقصد صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ رابطوں کے فقدان کو ختم کرناتھا ،ہمارے رضاکاروں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رونما ہونے والے حادثات اور واقعات میں متاثرین کی مدد کی ہے بلکہ مختلف آفات میں بھی ہماری ٹیموں کاکام کسی سے پوشیدہ نہیں ،ہمارا نصب العین شہرت کا حصول نہیں بلکہ ہم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا کام انٹرنیشنل ریسرچ کی بنیاد پر ہواکرتاہے ،اس وقت ہلال احمر 192ممالک میں کام کررہاہے یہ وہ ممالک ہے جنہوں نے جینوا کنونشن پر دستخط کررکھے ہیں ،ہلال احمر کی جانب سے مصیبت زدہ افراد کی خدمت کیساتھ انہیں حادثات کے فوراًً بعدطبی امداد کے حوالے سے تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک 10ہزار افراد جن میں 5ہزار کے قریب خواتین بھی شامل ہیں کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیت دی گئی ہے، ہم آفت کی صورت میں خراب پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے بھی کام کرتے ہیں ،کلائمٹ چینج کے حوالے سے بھی ہلال احمر جلد بلوچستان میں پروگرام شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہم ضرورت مندوں کو خوراکی اشیاء کی فراہمی کرتے تھے لیکن اب ہم انہیں نقد رقم دیتے ہیں تاکہ متاثرہ شخص اس رقم کو اس مد میں خرچ کرسکیں جس سے وہ زیادہ ضروری سمجھتا ہوں لیکن ہماری مالی مدد صرف ایک وقت کیلئے ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جعفرآباد کے 4یونین کونسلز میں خواتین کیلئے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے جس کے مستقبل قریب میں مصیبت نتائج برآمد ہونگے ۔اس سے قبل ہلال احمر کی ڈائریکٹر یوتھ افیئر روبینہ شاہوانی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور کہاکہ جتنے تربیت یافتہ رضا کار ہلال احمر کے پاس ہے وہ کسی دوسری تنظیم کے پاس نہیں ،بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہے لیکن ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھانے کی خاص وجہ رابطوں اور مواقعوں کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم مختلف شعبوں میں نوجوانوں کوا ٓگے لانے کیلئے سپورٹ کررہے ہیں جبکہ صوبائی پروگرام منیجر ایوب خان نے ہلال احمر کے مختلف آپریشنز سے متعلق سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دی اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر نصیب ملک نے ہلال احمر کے تاریخی پہلوئوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.