ملائیشیا میں سعودی عرب کی حرمین مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا دعویٰ
ملائیشین مذہبی اتحاد نے دعوے کی تردیدکردی،تمام اسلامی مقامات کی کی نگرانی کا ذمہ دار سعودیہ ہے،مشترکہ بیان
اتوار 25 فروری 2018 11:30
(جاری ہے)
ملائیشیا کی اسلامک آرگنائزیشنز لیگ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ موقف واضح کیا گیاکہ ملک میں متوازی حرمین مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیے جانے کے مزعومہ دعوؤں کو بے بنیاد قراردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ الجزیرہ ٹی وی کی ویب سائیٹ اور دیگر آن لائن ویب سائیٹس کی طرف سے شائع کردہ دعوہ قطعی بے بنیاد ہے۔خیرامہ تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر فتح الباری مت یحییٰ نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں یہ بات معروف ہے کہ ہم سعودی عرب کے تمام اسلامی مقامات بالخصوص حرمین شریفین کی نگرانی کا ذمہ دار سعودی عرب کو سمجتھے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت یہ ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں حرمین کو مانیٹر کرنے کا کوئی متوازی ادارہ قائم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کے لیے سوچا جا رہا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ آخر ایسا ادارہ کس طرح ہوسکتا ہے جس کا کوئی دفتر ہو اور نہ ہی اس کی طرف سے کوئی پیغام یا منشور جاری کیا گیا ہو۔ ہمیں ایسے کسی گم نام مانیٹرنگ گروپ کی تشکیل کے ذمہ دار کسی تنظیمی ڈھانچے کا علم نہیں۔ ملائیشیا کی تمام اسلامی جماعتوں کی طرف سے سعودی عرب پر بھرپور اعتماد ہے اور ہم اس نوعیت کے مزعومہ دعوؤں پر یقین نہیں کرتے۔قبل ازیں ملائیشیا کے مفتی ڈاکٹر ذوالکفل بن محمد البکری نے ٹیلیفون کرکے عرب ٹی وی کو سرکاری موقف سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے لیے کوئی متوازی ادارہ کا کمیٹی کام نہیں کررہی ہے۔ ملائیشیا کے محکمہ حج وعمرہ نے بھی ایسے کسی گروپ تشکیل کی سختی سے تردید کی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
لبنان میں پیجرزدھماکوں کے بعد تائیوان میں گرفتاریاں، تفتیش
-
ٹرمپ نے نیا جھگڑا کھڑا کردیا، ووٹرزرجسٹریشن کے طریقہ کار چیلنج
-
امریکی صدر جوبائیڈن نے شرح سود میں کمی امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قرار دیدیا
-
اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں
-
سعودی عرب میں قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں مل گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا
-
پیجرزاسرائیلی انٹلیجنس نے تیارکیے، امریکی اخبار
-
لبنان، واکی ٹاکی ڈیوائسزمیں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
-
نیتن یاہو کے قتل کی مبینہ سازش کا الزام، 1 شخص گرفتار
-
چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے،بائیڈن
-
یو اے ای کے صدرپیرسے امریکہ کے سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے
-
اسرائیلی فوجی سربراہ کی حزب اللہ کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.