دبئی کے حکمراں کی طرف سے 10 لاکھ درہم مشاہرے کی ملازمت کا اعلان
اتوار 25 فروری 2018 15:30
عرب میڈیا کے مطابق ٹوئیٹر پر مذکورہ اسامی سے متعلق ٹوئیٹ میں شیخ محمد کا کہنا ہے کہ 2018 میں "امید ساز" کے منصب پر کام کرنے کے لیے امیدوار کو عرب شہریت کا حامل ہونا چاہیے۔ امیدوار کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں تاہم اس کے پاس سماجی خدمت کے میدان میں کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ امیدوار زندگی کے حوالے سے مثبت ویژن کا حامل ہو اور اسے درد مندی اور خدا ترسی کی زبان پر عبور حاصل ہو۔مذکورہ اسامی کا اعلان "امید سازوں" کے اس منصوبے کے ضمن میں کیا گیا ہے جس کا آغاز گزشتہ برس شیخ محمد کی جانب سے کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے مئی 2017 میں اچانک یہ اعلان سامنے آیا کہ عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو امید ساز شخصیات کا خطاب دیا گیا ہے۔
پانچوں امید ساز شخصیات کی دبئی شہر میں ایک اسٹوڈیو میں باقاعدہ تاج پوشی کی گئی۔ اور شیخ محمد کی جانب سے فی کس 10 لاکھ درہم کی رقم دی گئی۔ یہ وہ "امید ساز" شخصیات تھیں جو انسانی رہ نمائی اور ہدایت کے لیے مینارہ نور ہونے کے ساتھ ساتھ خیر و فلاح کے باب میں بھی پیش پیش رہیں۔شیخ محمد کی جانب سے پانچ "امید سازوں" میں مجموعی طور پر 50 لاکھ درہم کی تقسیم اپنی نوعیت کا دنیا کا گراں قیمت انعام ہے۔یاد رہے کہ ان پانچ حتمی "امید سازوں" کے انتخاب کے لیے ہونے والے مقابلے میں 22 ممالک کے 65 ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.