جی ایس پی پلس کی معیاد بڑھنا خوش آئند ہے،برآمدات میں بہتری آئیگی‘پیاف
اس بارجی ایس پی پلس کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں ترقی کرنا ہو گی‘ عرفان اقبال شیخ،شاہزیب، تنویر احمد صوفی
اتوار 25 فروری 2018 15:30
(جاری ہے)
جی ایس پی پلس سکیم فیز ٹو سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ایک جامع ٹریڈ پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔
چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی و خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے اور پاکستان کی برآمدات مخصوص مصنوعات اور مخصوص ممالک تک محدود ہیں جن کی وجہ سے ہم برآمدات بڑھانے کا خواب پورا نہیں کرپا رہے اور اس سکیم سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکے کیونکہ صنعت و تجارت کے شعبے کو پچھلے چند سالوں سے مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کا درجہ رکھنے والے ممالک میں سے پاکستان خاطر خواہ استفادہ نہیں کر سکاہے۔ ہمیں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں ترقی کرنا ہو گی جس سے عالمی سطح پر تیزی سے بڑھتے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے گا ۔ ترقی یافتہ ممالک ریسرچ کرکے نئے ذرائع تلاش کر رہے ہیںجبکہ ہم خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔پیاف عہدیداران نے کہا جی ایس پی پلس فیز ٹو سے فائدہ اٹھانے کے لئے اشد ضروری ہے کہ انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.