کراچی کی مقامی عدالت نے شعیب شیخ کو 3مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 27 فروری 2018 20:02

کراچی کی مقامی عدالت نے شعیب شیخ کو 3مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث شعیب شیخ کو حوالہ کیس میں 3مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ شعیب شیخ کو سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو کی عدالت میں پیش کیا گیا،دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست کو یکم مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے ،جبکہ شعیب شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر بھیجتے ہوئے مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیر کے روز سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ اسکینڈل کیس میں شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف اور دوبارہ سماعت کیلئے مقدمہ ٹرائل کورٹ بھیجنے کی ایف آئی اے کی اپیل منظور کی تھی ۔جس کے بعد ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی تھی تاہم شعیب شیخ وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں چلے گئے تھے ،جہاں انہوں نے عدالت سے 3روز کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی تھی ،تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی ،جس کے بعد ایف آئی اے نے انہیں سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :