میاں منظور احمد وٹو کی عوامی تحریک کے رہنمائوں ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
شریف برادران سپریم کورٹ پر حملہ کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں:میاںمنظور وٹو پہلی حکومت ہے جس نے سول سیکرٹریٹ کی تالا بندی کی، افسران کو ہڑتال پر بھیجا:ڈاکٹر حسن محی الدین
منگل 27 فروری 2018 20:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اشرافیہ کے فتنہ سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن کو یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا چاہیے ۔
میاں منظور احمد وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کو سپریم کورٹ پر حملہ کی تاریخ نہیں دہرانے دیں گے۔اداروں کے وقار کا تحفظ جملہ محب وطن جمہوری قوتوں کی قومی، آئینی، سیاسی، جمہوری ذمہ داری ہے اور اس یک نکاتی ایجنڈے پر پوری اپوزیشن کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، ہم سمجھتے ہیں ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اپوزیشن کو ذات اور جماعت سے بالاہو کر سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی حکومت عوامی خدمت کے مرکز سول سیکرٹریٹ کی تالا بندی کرے اور افسران کو ہڑتال پر بھیجے ، یہ ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے،ایسی مجرمانہ حرکت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، لاقانونیت کا یہ راستہ بند کرناہو گا، سول بیوروکریٹس بھی یہ بات پیش نظر رکھیں کہ انہوں نے ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے نہ کہ کسی ایک خاندان کی حکومت سے، افراد اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ملک اور ادارے ہمیشہ کیلئے ہوتے ہیں ،افسران یاد رکھیں شریف برادران اپنے مقاصد کیلئے کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیںاور بیوروکریٹس ان کی فطرت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ ن لیگ ایک خاندان کی جماعت ہے کرپشن پر پورا خاندان ماضی میں بھی اکٹھا تھا اور آج بھی مل کر لوٹ مار کا دفاع کررہا ہے اور آج یہ خاندان اپنے معاشی جرائم کی پردہ پوشی اور سزائوں سے بچنے کیلئے ن لیگ کو بطور ڈھال استعمال کررہا ہے ،ان کے پاس کرپشن کے ریفرنسزاور منی ٹریل کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ہے۔ شریف برادران کی سیاست کا خاتمہ اب دنوں اور گھنٹوں کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے والوں میں جرأت ہے تو یہ لکھ کر الیکشن کمیشن میں بھیجیں انہیں اس فیصلے کی آئینی،قانونی، سیاسی ،اخلاقی حیثیت کا پتہ چل جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بند کمرے کے معزز ہیں بیرونی دنیا انہیں ایک نااہل کے طور پر جانتی اور پہچانتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.