بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی

بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو رام کی اولاد قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 21:56

بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء): بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی نے تمام حدود پار کر لیں۔بھارتی وزیرراج سنگھ نے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو رام کی اولاد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان بابر کی نہیں رام کی اولاد ہیں.تفصیلات کے مطابق اپنے متنازعہ بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے بھارتی وزیر راج سنگھ نے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو رام کی اولاد قرار دے دیا۔راج سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ بھارت میں رہنے والا مسلمان کسی غیر ملکی کا نہیں بلکہ رام کی اولاد ہے۔ انہوں نے دلیل دی ہمارے آبائو اجداد ایک ہیں خواہ عبادت کا طریقہ مختلف ہو۔