کراچی ، حافظ نعیم الرحمن سے آ ل کچھی سپریم کونسل کے وفدکی ملاقات،
جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا
جمعرات 1 مارچ 2018 20:57
(جاری ہے)
وفد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے سے قابل ستائش اور قابل تحسین جدوجہد کی ہے جس پر جماعت اسلامی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے وفد کا خیر مقدم کیا او ر کہا کہ ہماری کاوشوں کوسراہنے پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،کے الیکٹرک اور نادرا کے حوالے سے کامیابی عوامی جدوجہد کے باعث ممکن ہوئی ۔ چاکیواڑہ نادرا آفس پر احتجاج کے موقع پر آفس کی حالت زار دیکھ کر بہت افسوس ہوا تھا ، لمبی لمبی قطاریں لگانے کے بعد بھی ٹوکن نہیں ملتے تھے ۔ آپ لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مسائل حل کرانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا اور دراصل مسئلہ نکلنے سے ہی حل ہوتا ہے اور آپ نکلے ہیں تو مسئلہ حل ہوا ہے ۔جماعت اسلامی لیاری کے عوام کے لیے آرفن کیئر پروجیکٹ کو جلدشروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی جانب سے ہفتہ 3مارچ کو نشتر پارک میں’’ ورکرز کنونشن ‘‘کی دعوت دی جسے وفد نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ عبد الرشید نے کہا کہ جماعت اسلامی لیاری میں 400یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ، جماعت اسلامی مقامی مسائل پر عوام کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور باہمی اتحاد سے ہی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے۔ محمد صدیق سنگھار نے کہا کہ لیاری نادرا آفس میں صبح 4بجے سے خواتین کو قطار لگا کر اپنے باری کا انتظار کرنا پڑتاتھا اور صرف 80ٹوکن جاری ہوتے تھے لیکن جماعت اسلامی کی کامیاب جدوجہد کے بعد عوام کو ریلیف حاصل ہوئی ہے ۔ جماعت اسلامی ہی مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن ہے ۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.