بی بی سی نے مسجد الحرام میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی سے متعلق مغالطہ آمیز معلومات جاری کرکے برا کیا،سعودی اسکالر

برطانوی نشریاتی ادارے نے ابلاغی ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا اور مسجد الحرام کے تقدس سے کھیلنے کی کوشش کی ہے، ڈاکٹر خالد الشایع

جمعہ 2 مارچ 2018 18:07

بی بی سی نے مسجد الحرام میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی سے متعلق مغالطہ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2018ء) سعودی اسکالر ڈاکٹر خالد الشایع نے برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے مسجد الحرام میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی سے متعلق مغالطہ آمیز معلومات اور باتصویر کلپ جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ابلاغی ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا ہے اور مسجد الحرام کے تقدس سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق السنہ اور السیرہ کے اسکالر ڈاکٹر خالد الشایع نے کہا ہے کہ بی بی سی لندن نے حج موسم کے دوران مسجد الحرام میں خواتین کے ساتھ چھیڑخانی سے متعلق مغالطہ آمیز معلومات اور باتصویر کلپ جاری کرکے ابلاغی ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑایا ہے اور مسجد الحرام کے تقدس سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔ڈاکٹر الشایع نے کہا ہے کہ بی بی سی لندن نے مذکورہ اقدام کرکے اپنے اندرون کو منکشف کردیا ہے۔ اول تو چھیڑ خانی کا کوئی واقعہ حرم شریف میں پیش نہیں آتا تاہم اگر کوئی واقعہ اس طرح کا ہوبھی جائے تو وہ نادرالوقوع ہی ہوسکتا ہے۔حرمین شریفین کا ایمان افروز ماحول اس قسم کے واقعات کی ازخوداجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :