پی ایس ایل 3،لاہورقلندرز اور اسلام آباد کا میچ برابر
محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 01:03
(جاری ہے)
فہیم اشرف نے سہیل اختر کو 4رنز پر آﺅٹ کیا جبکہ آندرے رسل نے اپنے ویسٹ انڈین ساتھی کھلاڑ ی سنیل نارائن کو دو چوکوں کی مدد سے 9رنز بنانے کے بعد مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ کروایا ،سہیل خان بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کی پر آﺅٹ ہوئے ،یاسر شاہ کو سمت پٹیل نے اپنے سپیل کے آخر ی اوور میں آﺅٹ کیا ۔
آخری اوور میں لاہور کو جیت کیلئے 7رنز درکار تھے تاہم میکولم اور سلمان ارشاد سکور میں 6رنز کا اضافہ کرکے آﺅٹ ہوگئے اور اب میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوگا ۔اس سے قبل ایک مشکل وکٹ پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا۔وکٹ سپنرز کے لیے انتہائی سازگار ہے جہاں لاہور کے گیندبازوں نے پوری اننگز اسلام آباد کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔میچ کا پہلا اوور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے فخر زمان کو دیا اور ان کی یہ چال کام کرگئی، فخر زمان نے میچ کی دوسری ہی گیند پر لیوک رونکی کو کلین بولڈ کردیا۔دوسرے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز صاحبزادہ فرحان تھے جو سہیل خان کی گیند پر مڈ آن پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے۔پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے سلمان ارشاد نے ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی پہلی ہی گیند پر اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کو آﺅٹ کردیا۔سمت پٹیل چوتھے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے جبکہ آصف علی بھی لیگ سپنر کی سیدھی گیند سمجھنے میں ناکام رہے اور آﺅٹ ہوگئے۔اسلام آباد کو قابل قبول سکور تک پہنچانےکی آخری امید جے پی ڈومنی بھی یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔فہیم اشرف اور شاداب خان بھی اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور بالترتیب صفر اور ایک رن بناکر آﺅٹ ہوگئے۔اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے مقررہ اوورز میں 121 رنز ہی سکور کرپائی۔اس سے قبل لاہور نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔خیال رہے کہ آج شارجہ میں پہلامیچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.