ایل ڈی اے کے آٹھ افسروں کے تقر ر و تبادلے

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:59

ایل ڈی اے کے آٹھ افسروں کے تقر ر و تبادلے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)سمیعہ سلیم نے آٹھ افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تقرری کے منتظر محمد منشابھٹی کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹومیںڈپٹی ڈائریکٹراورڈائریکٹوریٹ آف کمرشلائزیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ حارث علی کوبھی ان کے اپنے ہی پے سکیل میں اسی ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں محمد شاہ جمال کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون ‘رائو دلاور خان کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو اورشیر احمد اعوان کو ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ میں تعینات کردیا ہے جبکہ یہاں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد پرویز کو تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینات کر دیا ہے۔ تقر ری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اشفاق احمد کو ڈائریکٹوریٹ آف کمپیوٹر سروسز جبکہ سٹا ف آفیسر ناصر احمد کو ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ میں تعینات کر دیا ہے ۔