Live Updates

عائشہ گلالئی نے مریم نواز کو میڈیا پر کوریج دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مارچ 2018 21:09

عائشہ گلالئی نے مریم نواز کو میڈیا پر کوریج دینے پر پابندی عائد کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2018ء) عائشہ گلالئی نے مریم نواز کو میڈیا پر کوریج دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے مریم نواز کو میڈیا پر کوریج دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے اداروں کیخلاف کی جانے والی ہرزہ سرائی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہرزہ سرائی اداروں اور ملک کیلئے تباہ کن ہے۔ مریم نواز کو کھلی آزادی نہ دی جائے انہیں کنٹرول کیے جانے کی ضرورت ہے۔ عائشہ گلالئی نے مریم نواز کو میڈیا پر کوریج دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔ میڈیا کو فوری مریم نواز کو کوریج دینا بند کر دینا چاہیئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات