اٹلی میں عام انتخابات کا انعقاد، دائیں بازو کی قوتوں کی بہتر کارکردگی متوقع

اتوار 4 مارچ 2018 14:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) اٹلی میں عام انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہو گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائے دہی کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوا اور یہ بین الاقوامی وقت کے مطابق رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ابتدائی، غیر حتمی نتائج (آج) پیر پانچ مارچ کی صبح تک متوقع ہیں۔ رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے دائیں بازو کے سیاسی اتحاد کو سب سے زیادہ 37 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پناہ گزینوں کے بحران کے تناظر میں اس بار عوامیت پسند اور دائیں بازو کی جماعتوں کی کارکردگی پہلے کے مقابلے میں بہتر رہنے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :