اٹلی میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح میں کمی

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) اٹلی میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو اٹلی میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک جاری رہا۔ پولنگ کا عمل بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوا جو رات 10 بجے ختم ہوا۔

(جاری ہے)

عوامی جائزوں کے مطابق سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کا قدامت پسند سیاسی اتحاد ممکنہ طور پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتا ہے تاہم انتخابات سے قبل اسٹیبلشمنٹ مخالف ’’فائیو اسٹار موومنٹ‘‘ کی حمایت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق ’’فائیو اسٹار موومنٹ‘‘ قدامت پسند اتحادی جماعتوں کے اکثریت حاصل کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :