والد کو غداری سے قتل کرنے کے شواہد موجود ہیں، سابق وزیر خارجہ قطر کے بیٹے شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کاانکشاف

منگل 6 مارچ 2018 17:30

والد کو غداری سے قتل کرنے کے شواہد موجود ہیں، سابق وزیر خارجہ قطر کے ..
قطر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2018ء) سابق وزیر خارجہ قطر کے بیٹے شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کو غداری سے قتل کرنے کے شواہد موجود ہیں، قطر کی حالیہ پالیسی اندرون اور بیرون ملک مسترد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امیرِ قطر کے بھتیجے اور سابق وزیر خارجہ سلطان سحیم آل ثانی کے بیٹے شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے ایسی دستاویزات اور شواہد کا انکشاف کیا ہے کہ جو اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے والد کو غداری کے ذریعے قتل کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران شیخ سلطان نے باور کرایا کہ قطر کی حالیہ پالیسی اندرون اور بیرون ملک مسترد کر دی گئی ہے۔شیخ سلطان کے مطابق دوحہ میں ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے والے قطری حکام نے اہم دستاویزات چوری کر لیں جو تاریخی رازوں کی حامل تھیں۔ترکی الدخیل کی جانب سے لیا جانے والا یہ انٹرویو آئندہ بدھ کو پاکستان کے وقت کے مطابق نو بجے العربیہ نیوز چینل پر نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :