پانچ برسوں میں شفاف ترقی ہوئی ،2018میں شیر بازی لے جائے گا‘حمزہ شہباز
گالیاں دینے اور عزتیں اچھالنے سے کوئی لیڈر نہیں بن سکتا،بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں‘اجلاس سے خطاب
جمعرات 8 مارچ 2018 22:45
(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہاکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہیں اور انشاء اللہ دوبارہ موقع ملاتو ان اداروں کو مزید فنڈز دیںگے اور انہیں اور مضبوط بنائیںگے۔
انہوں نے کہاکہ میگا منصوبوں کے ساتھ ساتھ گلی محلے کے مسائل کا حل بھی ضروری ہے اور ان معاملات کیلئے کونسلر ز کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عزت اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے اور اس کی بنیاد لوگوں کی خدمت ہے ۔کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے اور عزتیں اچھالنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا اسی طرح ترقی کا سفر زبانی جمع خرچ سے نہیں طے ہوتا اس کے لئے عوام کے دل میںگھر کرنا پڑتا ہے اور ان کے بنیادی مسائل کا ادراک کرکے انہیں حل کرنے کیلئے عملی کاوشیں کر نا پڑتی ہیں ۔حمزہ شہبازنے گوجرانوالہ چیمبرآف کا مرس کی تاجر برادری کے نمائندوں ،وکلا ء،خواتین ،علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے ملاقات کی اور 11مارچ کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے جلسہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ کراچی میں اغوابرائے تاوان کے واقعات ختم ہونے کر قریب ہیں ،دہشت گردی دم توڑ رہی ہے اور ملک کو دن بدن استحکام حاصل ہورہاہے ۔اپنے خطاب میںوفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے گوجرانوالہ پرلاتعداد احسانات ہیں اور اس شہر کے عوام 11مارچ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسے میںشریک ہوکر ان تمام ترقیاتی کاموں کا شکر یہ ادا کرینگے ۔اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے حمزہ شہباز کا شاندار استقبال کیا اور بھر پور نعرے بازی کی ،خواتین کونسلر ز کی بڑی تعداد بھی اس موقع پرموجود تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.